’اگر چاہوں تو ہر صورت این اے 32 سے الیکشن لڑ سکتا ہوں لیکن میں ضد نہیں کرتا‘ شیرافضل مروت کا الیکشن کمیشن سے پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

نائب صدر پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے الیکشن کمیشن سے پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بلے کا نشان صرف الیکشن کمیشن ہی آفر کرسکتا ہے، پرویز خٹک کےبیان سے ان کے اور الیکشن کمیشن کے تانے بانے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی چئیرمین نے مجھے این اے 32 کے لیے نامزد کیا تھا، لکی مروت سے بھی کاغذات جمع کیے ہیں، اب کہاں سے الیکشن لڑنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کا ہوگا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اگر چاہوں تو ہر صورت این اے 32 سے الیکشن لڑ سکتا ہوں لیکن میں ضد نہیں کرتا پارٹی کا فیصلہ تسلیم کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سائفر کے بعد توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ میں بھی ضمانت مل جائے گی، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ معمولی نوعیت کے کیسز ہیں۔