"پاکستان کا جواب کیسا لگا؟" مشی خان نے کنگنا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر بھرپور جواب دے دیا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زبان استعمال کی، جس پر مشی خان نے انسٹاگرام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کنگنا کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "تمہیں پاکستان کا جواب کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف بولنا اب تمہیں مہنگا پڑے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اپنے ملک اور عوام کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
مشی خان نے چیلنج دیا کہ جیسے کرکٹ میچز میں مقابلے ہوتے ہیں، ویسے ہی ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج کرلو، اور خبردار کیا کہ "میرے ایک مکے سے تمھارا کام تمام ہو جائے گا۔"