وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو خوشخبری سنا دی ہے، کابینہ ڈویژن نے 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

یہ فیصلہ ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں، اسکولوں اور دفاتر میں کام کرنے والوں کو عید کی خوشیوں میں بھرپور شریک ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔