عید قربان سے قبل قسائیوں کے نرخ آسمان پر، اناڑی قسائی بھی سرگرم

عید قربان قریب آتے ہی لاہور سمیت مختلف شہروں میں پیشہ ور قسائیوں نے قربانی کے جانور ذبح کرنے کے ریٹ دگنے کر دیے ہیں۔ شہریوں نے جانور تو خرید لیے مگر اب ذبح کروانے کے لیے مہنگے داموں قسائیوں کی تلاش میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لاہور میں پہلے دن بکرے کی قربانی کا ریٹ 10 ہزار روپے، جبکہ گائے کے لیے 18 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔ دوسرے دن یہی ریٹ کچھ کم ہو کر بالترتیب 6 ہزار اور 10 ہزار روپے بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب دیہی علاقوں سے آئے غیر تربیت یافتہ اناڑی قسائی بھی شہر میں سرگرم ہو چکے ہیں، جو کم قیمت پر خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور قسائی وی آئی پی جانوروں کی قربانی پر منہ مانگی رقم طلب کر رہے ہیں، جبکہ اناڑی قسائی تجربے کی کمی کے باوجود میدان میں آ گئے ہیں۔