بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت کارروائی، ہزاروں روپے جرمانہ عائد

سندھ حکومت نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل اور کار چلانے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا کہ موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے پر بھی 25 ہزار روپے چالان کیا جائے گا۔

اجلاس میں چار سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی کی منظوری دی گئی، جبکہ صرف ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، اور ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔

ترمیمی قوانین کو حتمی منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے ۔گا