آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ پر پاکستانی عوام کودلی مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول چیف اور ائیر چیف کی جانب سے بھی قوم کو مبارکباد دی گئی۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں پائیدار امن، خوشحالی کیلئے دعا گو ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی قوم کو عید کی خوشیوں پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہے اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عید الاضحیٰ فکر، قربانی اور اتحاد کا مقدس موقع ہے اور دعا کی گئی کہ یہ دن ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دے۔ آئی ایس پی آر نے پاکستان کے دلیر شہریوں کی بہادری اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
مسلح افواج نے اپنے عزم کو دہرایا کہ وہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور شہداء پاکستان کے عظیم خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔