امیدوار کے انتقال پر ایک اور حلقے میں انتخابات ملتوی

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 266 سے انتخابی امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل وفات پاگئے،جس کے باعث حلقے میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

چوہدری اسرار حسین گوندل کو ہارٹ اٹیک کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

حالت سیریس ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کیا، تاہم، وہ جانبر نہ ہوسکے۔

امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل تحریک جوانان پاکستان کے ٹکٹ پر پی پی حلقہ 266 سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق امیدوار کی وفات کے باعث پی پی حلقہ 266 کے الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔