الیکشن مہم میں اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج

شیخوپورہ: پولیس نے الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش پر 770 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز کے مطابق الیکشن سے قبل ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے انتخابی امیدواروں اور انکے حامیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 226 کلاشنکوف سمیت 830 مختلف بور کے ہتھیار برآمد ہوئے۔ 770 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہے۔ الیکشن کو پرامن بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے۔ کسی کو ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔