موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
جواد میمن کے مطابق ملک پر اثر انداز مغربی لہر کے اثرات اب پنجاب اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہیں۔ سسٹم کا مرکز افغانستان اور اس سے ملحقہ پاکستان کے حصے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہوچکا ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ سندھ بلوچستان میں 12 گھنٹے بعد موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے، 6 فروری کی دوپہر یا شام تک یہ سسٹم بیشتر پاکستانی علاقوں سے نکل جائے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس سسٹم کے بعد ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان ہے۔