الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام 859 انتخابی حلقوں کے لئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا ہے، وہ حلقے جہاں عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ پرنٹنگ کرانا پڑی ان حلقوں کے بھی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے ، پونے 3لاکھ سے زائد پولنگ بوتھ ،ساڑھے5لاکھ سے زائد بیلٹ باکس استعمال ہونگے اب پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع ہے جو آج پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ایکشن کمیشن ترجمان کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات میں 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، ان پر 800 ٹن سپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا ، اب 26کروڑ بیلٹ کی چھپائی پر 2,170ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے جس کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے جوکہ2018ء کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔