چوہدری نثار کے 7 کارکنوں پر مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ چکری میں سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے 7 کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مسلم لیگ ن کے کارکن تنویر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان گزشتہ رات گھر میں زبردستی داخل ہوئے، انہوں نے تشدد کیا اور ن لیگ کی الیکشن مہم چلانے پر دھمکیاں دیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور گیس سلینڈر اٹھا کر لے گئے۔