ای ایم ایس سسٹم کو بار بار استعمال کیا ہے اس پر یقین ہے: سیکرٹری الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم پر ہمیں یقین ہے اور ہم پر اعتماد ہے، ہم نے ای ایم ایس کو بار بار استعمال کیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین شاہ نے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود کنٹرول روم میں 24 نیوزکے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای ایم ایس سسٹم پر ہمیں یقین ہے اور ہم پر اعتماد ہے، ہم نے ای ایم ایس کو بار بار استعمال کیا ہے، تمام اضلاع، ڈویژن اور صوبوں میں کنٹرول رومز بنائے گئے ہے جہاں شکایات کی جاسکتی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 25 لائن پر مشتمل ہیلپ لائن بنائی گئی ہے، ای میلز،  اور واٹس ایپ کے ذریعے ہمارے تک شکایات پہنچائی جاسکتی ہے، تمام شکایات کا الیکشن کمیشن بروقت ازالہ کرے گا، صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، صوبوں اور اضلاع کو ہدایت کردی ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹیشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔