الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے ہدایات جاری کردیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں ووٹرز کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق  ووٹ ڈالنےکے لیے اصلی شناختی کارڈکا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنےکے لیے قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز مثلاً پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل