چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ای ایم ایس کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، اس موقع پر چاروں ممبران بھی چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ تھے۔
چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز کو فون کرکے ہدایت کی کہ جلد از جلد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان میں دہشت گردی واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔