خواجہ سرا ووٹرزکا الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ

 لاہور: ملک بھر کے خواجہ سرا ووٹرز نے اپنے لیے الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ کردیا۔ 

ملک بھر میں خواجہ سرا  ووٹرز کے لیے کوئی الگ  پولنگ اسٹیشن نہیں بنائے گئے، اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ  مردوں کے  پولنگ اسٹیشن میں جائیں گے یا خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ڈائریکٹرالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا ووٹرز کے اندارج کےلیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔

ملک بھر میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد  3029 ہے، پنجاب میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد سب سے ز یادہ 2200 ہے جبکہ 2018کی نسبت رجسٹرڈ  خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں1116 کا اضافہ ہوا ہے۔