ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے انتخابات پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کیلئے سیکورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے پْرعزم ہے۔