این اے 232 میں سرکاری عملے پر سیاسی جماعت کے کار کنوں کا تشدد ، تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن نمبر 37پاکستان پبلک اسکول میں گھس کر سرکاری اساتذہ کو زدوکوب کرکے متعدد بیلٹ پیپراور بکس چھین کر فرار ہوگئے ، متاثرہ عملےکے مطابق مسلح افراد آئے اپنا تعارف ایک سیاسی جماعت کے نام سے کرایا ، پریزاڈنگ افسر اور عملے کو دھمکیاں دیں ،زدوکوب کیا، پولنگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح کارروائی کے دوران پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی عملہ موجو د ہی نہیں تھا، پی ایس 90 سے جماعت اسلامی کے امیدوار وسیم مرزا متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے،انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے دہشتگردوں نے روایتی کارروائیاں شروع کردی ہیں، وسیم مرزا نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہےکہ سرکاری عملے کو دھمکا کر مارپیٹ کرکے بیلٹ پیپرز چھیننے کا فوری نوٹس لیا جائے الیکشن کمیشن اس مسلح کارروائی کا نوٹس لے ۔علاوہ ازیںصفورا گوٹھ NA-235 کے پولنگ اسٹیشن میں شدید کشیدگی، پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی ، ایم۔کیو ایم کے امیدواران اور کارکن آمنے سامنےایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے ۔