انتخابی عملے،سامان کی بحفاظت الیکشن کمیشن واپسی تک اہلکار ڈیوٹی پررہیں گے،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر مکمل ہوگیا۔ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کے تمام عمل کی نگرانی آئی جی اسلام آباد نے خود کی، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر نےاپنےبیان میں کہا،سیکیورٹی ڈیوٹی بدستور موجود رہے گی،انتخابی عملہ،سامان کی بحفاظت الیکشن  کمیشن واپسی تک اہلکار ڈیوٹی پر رہیں گے۔

آئی جی اسلام آباد نےفرائض انجام دینے والےتمام اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں پرامن پولنگ ایک بڑی کامیابی ہے۔