این اے 155: سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کو سبقت حاصل

پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

لودھراں کے این اے 155 کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے جہانگیر ترین 132ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے صدیق خان بلوچ 98ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔