این اے 122، سردار لطیف کھوسہ آگے، خواجہ سعد رفیق پیچھے

لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عام انتخابات 2024 کا پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

ملک بھر میں ہونے والے انتخابات 2024 میں تقریباً 5 ہزار کے قریب امیدوار آمنے سامنے تھے۔عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آزاد اُمیدوار لطیف کھوسہ 567 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق 345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔