ملک بھر میں عام انتخابات میں ووٹوں کی کنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ،اور قومی اسمبلی کے لاہور سے اہم حلقے این اے 130 کا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔
اس حلقے میں مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ڈاکٹر یاسمین راشد مد مقابل ہیں ۔
غیر سرکاری اور غیر ختمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کےقائد نوازشریف 456 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد 212 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔