این اے 150 میں آزاد امیدوار زین قریشی آگے، پی پی پی کے رانا محمود الحسن دوسرے نمبر پر

ملک پھر میںبارہویں عام انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار زین قریشی، پی پی پی کے رانا محمود الحسن اورمسلم لیگ ن کے جاوید اختر انصاری مدمقابل ہیں۔

اس حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز341 ہیں اور اب تک 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار زین قریشی 3999ووٹ لے کر آگے، پی پی پی کے رانا محمود الحسن 3614ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے جاوید اختر انصاری 3089ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔