این اے 207 شہید بے نظیر آباد سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے کے مطابق سابق صدر آصف زرداری 417 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 207 شہداد پور سے پیپلزپارٹی کے آصف علی زرداری 417 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند 80 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی، ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے باعث ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔