پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین آگے

عام انتخابات 2024ء کی پولنگ کا وقت ختم ہونے پر غیرسرکاری غیرحتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین 793 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری 780 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں، یہ اعداد و شمار مکمل نہیں ہیں)