عام انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سو فیصد شفاف اور پرامن ہوئے۔
انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔
انھوں نے کہا کہ کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ اگر دوپہر دو بجے تک وقت بڑھانے کا کہا جاتا ہے تو وقت بڑھایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا، وہاں کے متعلقہ آراوز نے وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔