پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زرتاج گل سب سے آگے

 قومی اسمبلی کے حلقہ NA-185 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوارزرتاج گل 313 ووٹ لے کر سب سے آگے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان کی حمایت یافتہ آزاد امیدوارزرتاج گل 313 ووٹ لے کرپہلے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار شیخ عثمان فاروق 178 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

علاوہ ازیں محمود قادر خان 82 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور سردار دوست محمد خان کھوسہ 74 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں۔