عام انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جمشید دستی کو پولنگ اسٹیشن 91 پر برتری حاصل ہے۔
آزاد امیدوارجمشید احمد خان دستی 164 ووٹ لے کرن لیگ کے امیدوار سے آگے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوارحماد نوازخان ٹیپو 89 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پرہیں۔
اس پولنگ اسٹیشن سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر ارشادِ احمد سیال نے 19 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
لاہور میں بڑے مقابلے میں این اے 130 میں نواز شریف کو یاسمین راشد پر برتری حاصل ہے، ایک پولنگ اسٹیشن میں نواز شریف 456 ووٹ لے کر آگے ہیں، یاسمین راشد نے یہاں سے 212 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 25 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق علی ا مین گنڈا پور کو برتری حاصل ہے۔
علی امین گنڈا پور 3556 ووٹ لے کر آگے جبکہ مولانا فضل الرحمان 3420 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، فیصل کریم کنڈی 2950 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔