مریم نواز کو جیت کا یقین، ’وکٹری اسپیچ‘ کا اعلان کر دیا 'ن لیگ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔'

پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف کی جانب سے ”وکٹری اسپیچ“ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل ہینڈل پر پوسٹ میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ، ’کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے خلاف مسلم لیگ نواز الحمد اللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔‘

مریم نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ، ’کچھ تنائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف جیت کی تقریر کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر کا رخ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے، تاہم کچھ دیر بعد وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر واپس روانہ ہوگئے تھے۔

م لیگ نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کا مرکزی الیکشن سیل بنایا گتھا جہاں نتائج دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات چند نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوازشریف کی وکٹری اسپیچ تیار تھی، تاہم وہ واپس جاتی امراء چلے گئے تھے۔