صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان قومی اورصوبائی اسمبلی سے کامیاب

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان قومی اسمبلی کے حلقہ 117 اور لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 سے کامیاب ہوگئے۔

این اے117سےاستحکام پاکستان پارٹی کےصدرعبدالعیلم خان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق عبد العیلم خان 72 ہزار 519 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،علی اعجازبٹر 31 ہزار 586 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر ہیں۔

جمعرات کے روز پاکستان بھرمیں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔

لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم 51 ہزار 756 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ہیں۔

پی پی 149 میں عبدالعلیم خان کا مقابلہ آزاد امیدوار ذیشان رشید سے تھا جو 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔