ڈی جی خان سے آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب

گزشتہ روز پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام پانچ بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 185 ڈی جی خان سے آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 26621 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنيف عباسی کامیاب ہوگئے۔ غیرحتمی نتیجے کے مطابق حنیف عباسی نے96ہزار649ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض82ہزار 613ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔