رانا ثنا اللہ کو پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے شکست دیدی

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ان کے آبائی حلقے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے شکست دے دی۔

سابق وزیر داخلہ و رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کو ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا ہوا ہے۔

این اے 100 کے تمام 377 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ ایک لاکھ 31 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم ليگ ن کے رانا ثنا اللہ خان ایک لاکھ 12 ہزار 403 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔