لاہورمیں مسلم لیگ ( ن ) نے انتخابی میدان مار لیا

لاہور: لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، مسلم لیگ (ن) نے اکثریتی نشستیں حاصل کرلیں۔

 لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی  9 نشستوں کے سر فہرست جبکہ 3 ازاد امیدوار کامیاب ہو گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے قومی اسمبلی کے2 امیدوار کامیاب ہوپائے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ کے 21  جبکہ 8 آزاد اورایک استحکام پارٹی کا امیدوار بھی کامیاب ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں این اے 117 سے علیم خان، این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف، این اے 119 سے مریم نواز، این اے 120 سے ایاز صادق کامیاب ہوئے۔

این اے 121 سے وسیم قادر، این اے 122 سے لطیف کھوسہ، این اے 123 سے  شہباز شریف، این اے 124 سے رانا مبشر، این اے 125 سے افضل کھوکھر اور این اے 126 سے سیف الملوک کھوکھر کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح این اے 127 سے عطا تارڑ، این اے 128 سے عون چوہدری، این اے 129 سے میاں اظہر اور این اے 130 سے نواز شریف کامیاب قرار پائے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 145 سے مسلم  لیگ ن کے سمیع اللہ خان، پی پی146 سے مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ، پی پی 147 سے حمزہ شہبازاور پی پی 148 سےمجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کامیابی حاصل کی۔

پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کامیاب قرار پائے،  پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر جبکہ پی پی 151 سے مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے۔

پی پی 152 سے مسلم لیگ ن کے ملک وحید، پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق، پی پی 154 سےغلام حبیب اعوان کامیاب قرار دیے گئے۔

پی پی 155 سے آ زاد امیدوار شیخ امتیاز،پی پی 156 سے آزاد امیدوار علی امتیاز وڑائچ، پی پی 157 سے آزاد امیدوار حافظ فرحت عباس نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی۔

پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف اور پی پی 159 سے مریم نواز نے کامیابی سمیٹی جبکہ پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی کامیاب رہے۔

پی پی 161 سے آزاد امیدوار فرخ جاوید نون، پی پی 162 سے آزاد امیدوار شبیر گجر نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے عمران جاوید کامیاب قرارپائے۔

پی پی 164 سے شہباز شریف  کامیاب  ہوئے جبکہ پی پی 165 سے آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی نے فتح حاصل کی۔ اسی طرح پی پی 166 سے مسلم لیگ ن کے انس محمود کامیاب ہوئے۔

پی پی 167سے مسلم لیگ ن کے عرفان شفیع کھوکھر، پی پی 168 سے فیصل ایوب، پی پی 169 سے غلام حبیب اعوان کامیاب ہوئے۔

پی پی 170 سے آزاد امیدوار ہارون اکبر، پی پی 171 سے آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال، پی پی 172 سے آزاد امیدوار مصباح واجد کامیاب رہے۔

اسی طرح پی پی173 سے میاں مرغوب احمد اور پی پی 174 سے مسلم لیگ ن کے بلال یاسین نے کامیابی حاصل کی۔