حافظ نعیم الرحمان صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 129 سے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 26 ہزار 296 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ایم کیو ایم کے معاذ مقدم 20 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی میں نشستوں کی تعداد دو ہوگئی۔

ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 91 سے جماعت اسلامی کے محمد فرحان فاروق نے کامیابی حاصل کی ہے۔