آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب : حالیہ نتائج اور آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے سے متعلق بات چیت ہوگی

آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد خان سمیت پارٹی کے اہم رہنماء شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حالیہ نتائج اور آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے سے متعلق بات چیت ہوگی، مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، امید ہے کہ ہم حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں اور ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے۔