این اے 71 سے آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے این اے 71 سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 45 کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
ریحانہ ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ خواجہ آصف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔