بلوچستان اسمبلی کے تمام 51 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

بلوچستان اسمبلی کے تمام 51 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف 11-11 نشستوں کے ساتھ سرِفہرست رہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 10، بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 اور نیشنل پارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔