عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92، نواز لیگ 77 اور پی پی قومی اسمبلی کی 54 نشستوں پرکامیاب دیگر آزاد 6، ایم کیو ایم 17، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت 4، استحکام پاکستان کی 2 سیٹیں

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 77 اور  پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 6، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔