پنجاب میں اقتدار کی پگ کس کے سر سجے گی، جوڑ توڑ شروع ہو گیا،کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی، ن لیگ نے مخلوط حکومت کا عندیہ دے دیا۔
جلسے جلوسوں اور کارنر میٹنگزکےبعد انتخابات کا مرحلہ بھی ختم ہو چکا، اب اقتدار کے لئے جوڑ توڑ شروع ہو چکاہے۔
اس کھیل میں مسلم لیگ ن پنجاب میں 137 سیٹوں کے ساتھ آگے دکھائی دے رہی ہےلیکن حکومت بنانے کے لئے اسے دیگر جماعتوں کی حمایت بھی درکارہوگی کیونکہ ن لیگ سمیت کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ایک سو سینتیس کی تعداد کے ساتھ آزاد امیدوار بھی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے ہیں،ان میں سے بہت بڑی تعداد پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ہے،متوقع طور پر آزاد امیدوار اپنا گروپ بنا کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مخصوص نشستوں میں اپنا حصہ وصول کرنے کے لئے انہیں کسی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہو گا، پیپلز پارٹی 10اور ق لیگ بھی 8 سیٹوں کے ساتھ میدان میں ہیں۔