الیکشن میں کامیاب 5 آزاد امیدواروں کا ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

عام انتخابات میں آزاد حثیت سے جیتے والے 5  امیدواروں نے  پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے آزادمنتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے،این اے189سےسردار شمشیر مزاری، پی پی195سےعمران اکرم اورپی پی240 سے سہیل خان نےملاقات کی ہے،پی پی297 سے خضرحسین مزاری اورپی پی 249سے صاحبزادہ محمدگزین ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتمادکا اظہارکرتےہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔

شہبازشریف نے آزاد ارکان کی پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے مباکباد دی۔اس دوران گفتگو میں انکاکہنا تھا کہ آپ پاکستان کو سنوارنے اورعوام کومشکلات سے نجات دلانے والےقافلے کاحصہ بنےہیں، مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈاملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے،پہلےسےبھی بڑھ کرعوام کی خدمت کریں گے۔