الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر زور دار اعلان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  اکادکا واقعات سےانکارنہیں،تدارک کیلئےمتعلقہ فورمزموجودہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سےشکایات پر فوری فیصلےکیےجارہےہیں،مشکلات اورمسائل کےباوجودانتخابی عمل پرامن،منظم رکھنےمیں کامیاب رہے،انتخابات ایک بہت بڑاآپریشن تھاجسےکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

 یاد رہے کہ آج کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔