عمران خان کے بغیر نہ تو جمہوریت چل سکتی ہے اُور نہ ہی ملک چل سکتا ہے : لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر نہ تو جمہوریت چل سکتی ہے اُور نہ ہی ملک چل سکتا ہے اس لئے عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگیوں پر ہر اُمیدوار نے پارٹی کے نام کی جگہ تحریک انصاف لکھا تھا اس لئے اُنہیں آزاد شمار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا گیا ہے۔ عوام کا فیصلہ ہے کہ عمران خان نہ باغی ہے اُور نہ ہی  مجرم۔ سعد رفیق نے جمہوری روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ووٹ دیا۔

یہ واحد الیکشن تھا جس میں ووٹر اُمیدوار کو ڈھونڈ رہے تھے
مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی تحریک انصاف کو آزاد کیا جائے۔

تحریک انصاف کے 170 اراکین قومی اسمبلی جیت رہے ہیں۔ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔ انتخابی شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کی جائے