قومی اسمبلی کی مزید چار نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کردیا گیا

عام انتخابات 2024کے قومی اسمبلی کی مزید چار نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاین اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کےعون ثقلین چوہدری جیت گئے این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال اور این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے251سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا سمیع اللہ کی کامیابی کا فارم انچاس بھی جاری کردیا گیا ہے ۔