جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔ بیان پروفیسر محمد ابراہیم خان سے منسوب ہے جنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس کے ساتھ بھی حکومت بنانا چاہے ان کو اختیار ہے اُور تحریک انصاف کو اخلاقاً یہ حق بھی حاصل نہیں ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا نام استعمال کرے۔