ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص خواتین اور اقلیتی نشتوں پر نام فائنل کر لئے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو خواتین کی سات مخصوص نشستیں ملیں گی، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے صوفیہ سعید ایڈووکیٹ، فرح سہیل، قراة العین اور بلقیس مختار شامل ہیں، فوزیہ حمید، مسرت جبین اور افشاں قمبر بھی ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشستوں پر صوبائی اسمبلی کا حصہ ہوں گی، سندھ اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما اور سنجے پروانی ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی چار خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر نگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصار اور فرزانہ سعید ہونگی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مخصوص خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ناموں کی توثیق کردی۔