الیکشن کمیشن نے این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکمنامہ جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے مزید3 حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے این اے 163 میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،این اے 163 بہاولنگر سے مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کامیاب ہوئے۔
این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد،این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔