الیکشن کمیشن نے این اے 128 میں سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرحکمنامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آراو 3 روز کے اندر ، آئندہ سماعت سے قبل اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے، کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن اگر ابھی جاری نہیں ہوا تو وہ کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے مزید3 حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے این اے 163 میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،این اے 163 بہاولنگر سے مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کامیاب ہوئے۔
این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد،این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔