این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ 19 فروری کو ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن کے صاحب زادے اسعد محمود انتخابی امیدواروں میں شامل

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ اب 19 فروری کو ہوگی۔

اس سے قبل ان پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ 17 فروری کو ہونی تھی، پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ 

اس حلقے سے مولانا فضل الرحمٰن کے صاحب زادے اسعد محمود بھی امیدوار ہیں۔