ہماری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری گزشتہ روز کی میڈیا سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈیا گفتگو سے غلط تاثر لیا جارہا ہے، انتخابی نتائج پر اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کے متقاضی ہیں۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم صرف اپنے الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام سے انصاف کے طلب گار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کی ہمارے انتخابات سمیت داخلی معاملات میں مداخلت اور بیان کے حق میں نہیں، غیرملکی عناصر کی ہمارے اندرونی معاملات سے متعلق بیانات کے حق میں بھی نہیں ہوں۔