عمر ایوب نے افسران پر پشاور میں پیسے لیکر دھاندلی کروانے کا الزام لگا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور میں ریٹرننگ افسر، ڈی سی اور پولیس اہلکاروں نے دھاندلی کی ہے۔

تحریک انصاف کے سینیئر قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض افسران پر پیسے لینے کے الزامات ہيں ان کا عدالتوں میں تعاقب کریں گے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز کی برطرفیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی سندھ کو بھی فوری طور پر برطرف کیا جائے۔