اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کر دیئے۔

عام انتخابات میں طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔ الیکشن کمیشن نے طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

علاوہ ازیں اسلام اباد ہائیکورٹ نےاین اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔عدالت نےعامر مغل، شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر آرڈر جاری کیا ۔